9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا: ملک ذیشان اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دنیا)ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
جب مفاد پرست عناصر نے سیاسی انتقام کی آڑ میں شہدا کی یادگاروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملکی سالمیت اور استحکام کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود کارکنوں نے قومی اداروں کو نقصان نہیں پہنچایا، جبکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دے کر انصاف کی بالادستی قائم کی۔