مسجد کا خادم ہی گلہ چوری میں ملوث ، رنگے ہاتھوں گرفتار

مسجد کا خادم ہی گلہ چوری میں  ملوث ، رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن کی جامع مسجد بلال میں مسجد کے گلہ سے رقم چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں مسجد کا ہی خادم ملوث نکلا۔

مسجد کمیٹی کے ناظم محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ عمران عباس گزشتہ تین سال سے مسجد کا خادم تھا جبکہ انتظامی امور کمیٹی کے دیگر ارکان سنبھالتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ گلہ کھولنے پر رقم میں کمی محسوس ہو رہی تھی، جس پر نگرانی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گلہ کھول کر رقم چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ملزم نے اپنے والدین کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے گلہ کی الگ چابی بنا رکھی تھی اور اب تک تقریباً دو لاکھ روپے چوری کر چکا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں