میڈم شہوار گل کو ان کی خد مات پر قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ
کندیاں(نمائندہ دنیا )ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ابتدائی خواتین) ضلع بہاولپور، میڈم شہوار گل کو اُن کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات۔۔۔۔
انسانیت کی بے لوث خدمت، مثالی فرائض منصبی اور شعبۂ تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔یہ باوقار اعزاز ان کی محنت، دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور تعلیمی بہتری کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا اعتراف ہے میانوالی کے تعلیمی حلقوں کے مطابق میڈم شہوار گل کی قیادت میں ضلع بہاولپور میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئیں جن کے مثبت اثرات نمایاں ہیں۔