کندیاں میں پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

کندیاں میں پاک افواج سے  اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

کندیاں (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کندیاں کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق کے موقع پر پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی گئی۔

ریلی میونسپل کمیٹی کندیاں سے شروع ہو کر کندیاں چشمہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں میونسپل کمیٹی کے افسران و عملے کے ساتھ محکمہ مال کے اہلکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔شرکا نے قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاک افواج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں اور پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک افواج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں