اشتہاری کو کھانا کھلانے پر مقدمہ
شاہ پور صدر(نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے تھانہ خوشاب کے ایک اشتہاری محمد ارشد سکنہ سندرال کو کھانا کھلانے پر ارشد محمود سکنہ اچھر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قتل کا ایک اشتہاری محمد ارشد حافظ ہوٹل پر موجود ہے جسے ارشد محمود کھلانا کھلا رہا ہے پولیس موقع پر پہنچی تو ارشد نے اشتہاری محمد ارشد کو پکارا کہ پولیس آ گئی ہے بھاگو۔دونوںتاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔