معرکہ حق کی سالگرہ ، مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیرِ اہتمام تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج صبح نمازِ فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور شہداء وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔
اس موقع پر علمائے کرام نے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام کے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت متحد رہے گی۔