اے سی سرگودھا سے ایس ڈی او پیرا فورس کی ملاقات، یادگاری شیلڈ پیش
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)احمد شیر گوندل سے ایس ڈی او پیرا فورس نے ملاقات کی اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ملاقات کے دوران باہمی امور، فیلڈ میں بہتر وآرڈینیشن، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی خدمت سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں افسران نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے پیرا فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔