کالاباغ میں پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینار

کالاباغ میں پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینار

کالاباغ میں پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینار ریلی میونسپل کمیٹی کالاباغ سے گھوڑا چوک تک نکالی گئی، نعرے بازی

کالاباغ (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کالاباغ میں پاک آرمی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خلیل احمد، کلیم اللہ خان، احسن حسن شیرازی، قاضی جاوید اقبال اور گل محمد پراچہ نے شرکت کی۔کالاباغ میں معرکۂ حق بنیان المرصوص کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی کالاباغ میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد نے کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی کالاباغ سے گھوڑا چوک تک نکالی گئی، جس میں ایس ایچ او تھانہ کالاباغ کلیم اللہ خان، میونسپل کمیٹی عملہ، ستھرا پنجاب کے اہلکار، ریسکیو انچارج، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے سی خلیل احمد نے کہا کہ معرکۂ حق ایک تاریخی مرحلہ ہے ، جب پاکستان کے غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا، جو دشمن کی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں