دریائے جہلم کے کنارے 78 دیہات کو ممکنہ سیلاب کا خطرہ
دریائے جہلم کے کنارے 78 دیہات کو ممکنہ سیلاب کا خطرہپانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے اور پھرمزید اضافے کا خدشہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ انہار نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر مون سون 2026 میں دریائے جہلم کے کنارے آباد سرگودھا کے 78 دیہات میں ممکنہ سیلاب کے خدشے پر انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔محکمہ کی جانب سے کانٹی جنسی پلان جاری کرتے ہوئے سول انتظامیہ اور حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مختلف دیہات بشمول موضع اچھراں، چلر، ٹھٹی ولانہ، رنگپور، آلہ یار، گھنگوال، گاگا، چک گنگاداس، چک رامداس، موضع ڈھل، کوٹ بھائی خان، جھاوریاں، کوٹلی علی احمد، برتھ غربی، بھیرہ، میگھہ، ترکی والا، کنڈان، بونگہ جھمٹ، سیدل، ٹھٹھی اوپی، عاقل شاہ، کاسو پور، ودھن، ہجکہ شریف، جھمٹ رانجھا، کوٹ مغرب، کوہلیاں، نون جاگیر، کھچی، جھگیاں، منگڑیل، مانگوال خورد، ہموکہ، صابووال، ٹھٹھی ڈھکواں، شاہ پور، کلیاں اور کوٹ پہلوان سمیت دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مون سون کے ابتدائی ایام میں دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے اور بعد ازاں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، جس سے قریبی آبادیاں متاثر ہونے کا امکان ہے ۔کانٹی جنسی پلان میں سول انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات، امدادی انتظامات اور ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بروقت تیاری کی ہدایت کی گئی ہے ۔