جائیدادوں کے ڈی سی ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ

 جائیدادوں کے ڈی سی ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ

جائیدادوں کے ڈی سی ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ ریٹ مارکیٹ سے کم ہو نے کی وجہ سے ریونیو وصولی کے اہداف کی تکمیل میں مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نئے مالی سا ل میں منقولہ اثاثہ جات کے ڈی سی ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ ،مارکیٹ ویلیو کے مطابق نئے ریٹ مقرر کرنے کیلئے سروے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جائیدادوں کے انتقالات یا رجسٹریوں کے حوالے سے ریجن کے بعض علاقوں بالخصوص کمرشل اور شہری ایریا ز میں ڈپٹی کلکٹرکے مقرر کردہ ریٹ مارکیٹ سے انتہائی کم ہیں جس کے باعث رواں مالی سال جو کہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے میں ریونیو وصولی کے مطلوبہ اہداف کی تکمیل میں مشکلات حائل ہیں اور سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ، جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امووایبل پراپرٹیز کے ڈی سی ریٹ کا از سر نو تعین کیا جائے اور اس کیلئے محکمہ مال کے ضلعی افسروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے سروے کر کے نئے ڈی سی ریٹس جگہوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق مقرر کئے جائیں،جو یکم جولائی 2026سے نافذ العمل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں