میانوالی ایکسپریس دوبارہ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کی تجویز

میانوالی ایکسپریس دوبارہ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کی تجویز

میانوالی ایکسپریس دوبارہ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کی تجویز ٹریک، سٹیشن، ڈرائیور اور مسافر وہی تو صرف انتظامیہ بدلنے سے کیا ہو گا:عوام

کندیاں (نمائندہ دنیا)میانوالی ایکسپریس کے بار بار تاخیر کا شکار ہونے ، ڈیرہولنگ کے واقعات اور سہولیات کی کمی کے باعث آمدن میں کمی پر اسے ایک مرتبہ پھر محکمہ ریلویز سے نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔عوامی حلقوں میں اس حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹریک، سٹیشن، ڈرائیور اور مسافر وہی رہیں گے تو صرف انتظامی تبدیلی سے مسائل کس طرح حل ہوں گے ۔شہریوں کے مطابق اصل مسئلہ نظام کی بہتری اور ذمہ داری کے فقدان کا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سنجیدگی سے اصلاحات کی جائیں تو سرکاری ادارے بھی بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔عوامی حلقوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں نظامی بہتری کے لیے صرف ادارے تبدیل کرنا کافی نہیں بلکہ طرزِ عمل، انتظامی کارکردگی اور جوابدہی کو بہتر بنانا بھی ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں