تجاوزات کے خلاف آپریشن، بازار اور سڑکیں کلیئر کر دی گئیں
تجاوزات کے خلاف آپریشن، بازار اور سڑکیں کلیئر کر دی گئیںمختلف مقامات پر عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی ،شیڈز کو بھی ہٹا دیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا نے اپنی حدود 49 ٹیل اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی رکاوٹیں، چھابڑی فروشوں کے شیڈز اور دیگر تجاوزات ہٹا دئیے ۔یہ کارروائی ارسلان حیدر کی ہدایت پر کی گئی، جس کے بعد بازاروں اور اہم سڑکوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔انکروچمنٹ حکام کے مطابق مختلف مقامات پر عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی اور ان کا فوری ازالہ کیا گیا۔حکام نے کہا کہ علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے ۔