سلانوالی:عید الاضحیٰ صفائی پلان پر عملدرآمد کے لیے اجلاس

سلانوالی:عید الاضحیٰ صفائی پلان پر عملدرآمد کے لیے اجلاس

سلانوالی:عید الاضحیٰ صفائی پلان پر عملدرآمد کے لیے اجلاس پلان پر عمل درآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی : اجلاس میں فیصلہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )عید الاضحیٰ صفائی پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلانوالی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ستھرا پنجاب اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ، تحصیل انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، سکیورٹی و سپیشل برانچ سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر عید الاضحیٰ کے موقع پر مرتب کردہ صفائی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ انہیں دی گئی ذمہ داریاں ہر صورت پوری کی جائیں۔حکام نے واضح کیا کہ پلان پر عمل درآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں