کندیاں :سیوریج مسائل کے حل کیلئے ونچنگ مشینیں فراہم

 کندیاں :سیوریج مسائل کے حل کیلئے ونچنگ مشینیں فراہم

کندیاں :سیوریج مسائل کے حل کیلئے ونچنگ مشینیں فراہمسیوریج لائنوں کی صفائی، بندش کا خاتمہ اور پانی کے بہاؤ میں بہتری آ ئیگی

کندیاں (نمائندہ دنیا)اسد عباس مگسی اور ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر کندیاں شہر کے دیرینہ سیوریج مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔عوامی شکایات اور طویل عرصے سے جاری نکاسیٔ آب کے مسائل کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دو جدید ونچنگ مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ ان مشینوں کی مدد سے سیوریج لائنوں کی صفائی، بندش کے خاتمے اور پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں نمایاں بہتری آئے گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف گلی محلوں میں جمع گندے پانی کے مسائل کم ہوں گے بلکہ شہریوں کو صحت و صفائی کا بہتر ماحول بھی میسر آئے گا۔ملک سلیم کھیمٹہ کی نگرانی میں پیر کے روز سے مین سیوریج لائنوں کی باقاعدہ صفائی کا آغاز کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ آپریشن مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر کے سیوریج نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں