شاہ پور صدر: مدینہ ٹاؤن میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری
شاہ پور صدر (نامہ نگار )مدینہ ٹاؤن میں نامعلوم چور رات کے وقت دیوار پھلانگ کر محمد امتیاز کے گھر داخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔
چوروں نے کمرے سے بالیاں مالیتی ایک لاکھ بیس ہزار روپے ، کپڑے مالیتی 24 ہزار روپے اور نقدی 15 ہزار روپے چوری کیے ۔پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔