تین افراد کو مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

تین افراد کو مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی  چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن 2 بھاگٹانوالہ نور احمد خان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 کارروائی کے دوران تین افراد کو مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ واپڈا ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والی کیبل اور میٹر قبضے میں لے لیے ۔ذرائع کے مطابق امیر آصف، شرافت علی اور محمد اعجاز نامی افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ ایس ڈی او نور احمد خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری قومی نقصان ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ بجلی چوروں کی نشاندہی کر کے قومی ذمہ داری ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں