چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران 9 شہری لٹ گئے

 چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں  کے دوران 9 شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران 9 شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و اسباب سے محروم کر دیے گئے ۔

تنویر نامی شہری کا ایک لاکھ مالیت کا بکرا، 51 چک سے لاکھوں روپے مالیت کی فائبر تار، عبدالغفور کا پیٹر انجن و قیمتی سامان، کاشف کے 3 بکرے ، فیصل عباس کا بکرا، فیصل سرفراز کے ٹریکٹر کی بیٹری اور مصری خان کے گھر کا قیمتی گیٹ چوری کر لیا گیا۔ بکہ نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر فاروق سے 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل اور 14 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے فوری نوٹس لینے اور موثر گشت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں