صفائی کے انتظامات مکمل ، ایک لاکھ بیگز شہریوں میں تقسیم

صفائی کے انتظامات مکمل ، ایک لاکھ بیگز شہریوں میں تقسیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا) عیدالاضحی کے موقع پر ضلع میں صحت و صفائی کے حوالے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ش

خوشاب(نمائندہ دُنیا) عیدالاضحی کے موقع پر ضلع میں صحت و صفائی کے حوالے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد شاپنگ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ جانوروں کی الائشیں ان بیگز میں ڈال کر متعلقہ پوائنٹس پر رکھی جائیں اور ستھرا پنجاب کے جوان ان آلائشوں کو بروقت اٹھا کر دفن کر سکیں۔ 

 سرکٹ ہاؤس جوہرآباد میں پریس بریفنگ کے دوارن ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر اضافی رکشے ، ٹرالیاں اور ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو ہر پوائنٹ پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ہم نے جوہرآباد اور خوشاب کے شہریوں کو تفریحی مواقع مہیا کرنے کیلئے پارکوں میں جھولوں کی اجازت دے دی ہے تاکہ شہری عیدالاضحی کے موقع پر اپنے بچوں کو بھرپور لطف اندوز کر سکیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پچاس ہزار روپے فائن کا اعلان کیا گیا ہے حکومت کا مقصد شہریوں کو جرمانے کرنا نہیں بلکہ اپنی ذمہ داریاں کی طرف مائل کرنا ہے ۔ ہم حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے سرانجام دیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ کسی شہری کو انتظامیہ کی طرف سے کوئی شکایت کا موقع نہ ملے ۔ ہمارے نمبرز ہر جگہ پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے بہت سے مقامات پر امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں جہاں سے شہری باآسانی بیگز اور فرنائل حاصل کر سکیں گے ۔

 عید کے فوراً بعد عرقِ گلاب سے ان تمام جگہوں کو صاف کیا جائے گا تاکہ بدبو اور تعفن سے شہری محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع اے ڈی سی جی غزالہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اﷲ، ستھرا پنجاب پروگرام کے ضلعی انچارج صائم وارث بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں