سیلاب سے متاثرہ افراد کو سہولیات اور ریسپانس میکانزم کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فلڈ سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی انتظامی استعدادِ کار کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں دوسری موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرمحکمہ ہیلتھ،ریسکیو1122،سول ڈیفنس، زراعت، لائیوسٹاک،اریگیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے امدادی و ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریسپانس میکانزم کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے قائم کردہ ریلیف کیمپوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات، مشینری،افرادی قوت اور ہنگامی حالات میں ردِعمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو رائے ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔