خاتون کی 50 بوری گندم کی کاٹ کر لے جانے والا مرکزی ملزم گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر نے مدعی مقدمہ خاتون کی 50 بوری گندم کی کاٹ کر لیجانے والا ملزم رحمت کو حراست میں لیکر گندم کی مالیتی رقم 03 لاکھ روپے اور مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا۔
جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے ۔ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ پائی خیل میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔