اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

شاہ پور صدر( نامہ نگار ) ایس ایچ او شاہ پور سٹی منور اقبال نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم یونس سے رائفل 44 بور اور آصف سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں افراد آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے فوٹو بنوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے شہریوں میں خوف ہ ہراس پھیلاتے تھے۔ ایس ایچ او منور اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں