13 سالہ لڑکے کی لاش 30 گھنٹے بعد خورشید پل سے برآمد

 13 سالہ لڑکے کی لاش 30  گھنٹے بعد خورشید پل سے برآمد

بھیرہ(نامہ نگار ) نہر شاہ پور برانچ میں ڈوبنے والے 13 سالہ لڑکے کی لاش ریسکیو 1122 نے تقریباً 30 گھنٹے بعد خورشید پل کے قریب سے برآمد کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 13 سالہ ریحان اپنے چچا زاد 12 سالہ بلال کے ہمراہ نبہ کے قریب موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ دونوں بے قابو ہو کر نہر شاہ پور برانچ میں جا گرے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بلال کو زندہ نہر سے نکال لیا تھا جبکہ ریحان پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گیا تھا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد ریحان کی لاش خورشید پل کے قریب سے برآمد کر کے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں