کاشتکاروں کیلئے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکل عنایت آباد میں گنے کے کاشتکاروں کیلئے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔
پروگرام کے میزبان کاشتکار غلام رضا مچڑ اور غلام فرید مچڑ تھے ۔اس موقع پر چوہدری وسیم جاوید، ڈی جی ایم ڈیویلپمنٹ چوہدری وحید اختر، سینیئر کین منیجر ریحان خالد ودیگر نے شرکت کی ۔اور کین منیجر ثناء اﷲ شاہ نے خصوصی شرکت کی۔جی ایم کین چوہدری وسیم جاوید نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو درپیش مسائل خصوصاً بورر، بلیک بگ اور جڑی بوٹیوں کے مؤثر تدارک کے حوالے سے آگاہی دی ۔