مائنز آفیسر کی درخواست پر دو لیز ہولڈرز سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) انڈر کٹ ٹنل بلاسٹنگ اور ان کنٹرول بلاسٹنگ کرنے والے مائنز لیز ہولڈرز کے خلاف مائنز ایکٹ کے تحت پولیس نے مائنز آفیسر کی درخواست پر دو لیز ہولڈرز سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مائنز آفیسر انجینیئر سید وسیم الحسن نے تھانہ سلانوالی پولیس کو بابت مقدمہ اندراج ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بحد رقبہ چک نمبر 126 جنوبی سٹون کریشنگ مارکیٹ میں مائنز ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے باعث آے روز حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے