بھانجی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والاجوگی پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
خوشاب(نمائندہ دنیا )جوڑہ کلاں پولیس نے تھل کے گاؤں برہان میں بھانجی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانیوالے سفاک جنسی درندہ افتخار جوگی کو چک36 کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
ملزم افتخار جوگی نے ساہیوال سے برہان ننہال آئی ہوئی14سالہ بھانجی کوموٹر سائیکل پر گھمانے کے بہانے جھاڑیوں میں لے جا کر جنسیتشدد کا نشانہ بنایا تھا ،جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدیت میں درج تھا گزشتہ روز جوڑہ کلاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم افتخار جوگی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چک نمبر36کے قریب موجود ہے جب پولیس اسکی گرفتاری کیلئے وہاں پہنچی تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس کو حفاظت خود اختیاری کے اکا دکا گولیاں چلانی پڑیں ،کراس فائرنگ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا ، اسکے ساتھی اسے خون میں لت پت چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ پولیس نے ملزم افتخار جوگی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا اور اس ک