لاپتہ شخص کو تلاش کر کے لواحقین سے ملوا دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )گزشتہ روز مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک اور لاپتہ ہونیوالے شخص احمد صفدر علی خان کو تلاش کر کے اس لیے لواحقین سے ملوا دیا ، احمد صفدر کے اہل خانہ نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں اس کی گمشدگی کی رپٹ درج کرائی تھی۔
جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ہیومن ریسورسز و جدید تیکنیکی ذرائع استعمال کر کے بھاگٹانوالا ضلع سرگودھا کے علاقہ سے اسے تلاش کیا اور بعد از شناخت اسے اس کے لواحقین کے سپرد کر دیا ۔