ملک محمد اقبال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
بھلوال (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے وائس چیئرمین اور سینئر صحافی ملک محمد اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مختلف سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔
ریٹائرڈ ٹی او فنانس میونسپل کمیٹی بھلوال برکات احمد گوندل، صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ مرزا محمد اسلم بیگ، سید فضل حسین شاہ اور دیگر شخصیات نے ملک محمد اقبال کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔اس موقع پر صاحبزادہ صوفی محمد اکرم باھو بھی موجود تھے ۔ شرکانے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار خاندان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔