لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر کے کھالیں جمع کرنے پر مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا)محلہ ظفر آباد سلانوالی میں مدرسہ کے نام پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرنے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کر دی۔
بتایا جاتا ہے کہ سید محمد اقبال نامی شخص مبینہ طور پر ایک مقامی مدرسہ کے نام پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کر کے کھالیں جمع کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر سیٹ قبضے میں لے لیا اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔