ڈرائیورمسافر وین میں ناقص گیس سلنڈر نصب کرنے پر گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جسکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔