اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ،والدپناہ دینے پرگرفتار

اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیکر  فرار ،والدپناہ دینے پرگرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم بلال کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔

جو پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے پناہ دینے کے الزام میں اسکے والد کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں