ہیئر سیلونز میں اونچی آواز میں گانے ساؤنڈ ایکٹ کا مقدمات
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی پولیس نے مختلف علاقوں میں ہیئر سیلونز پر چھاپے مار کر ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے ۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 132 جنوبی کے رہائشی کامران ولد عمران اپنے سیلون میں مبینہ طورپر ساؤنڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں موسیقی چلا رہا تھا، جبکہ محلہ نشاط آباد سلانوالی کے رہائشی حسن سرور ولد سرور رانا مارکیٹ میں اپنے ہیئر سیلون میں اسی نوعیت کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں مقامات پر شور شرابے کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا، جس پر شہریوں کی شکایات کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔پولیس کے پہنچنے پر دونوں افراد موقع سے فرار ہو گئے ، تاہم پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے کر ساؤنڈ ایکٹ کے تحت دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔