حاجی محمد اشرف پنجوتھہ کو سپردِ خاک کر دیا گیا

حاجی محمد اشرف پنجوتھہ کو  سپردِ خاک کر دیا گیا

بھلوال (نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین چک مبارک چوہدری مرتضیٰ پنجوتھہ، سرفراز پنجوتھہ ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد پنجوتھہ (اسسٹنٹ کمشنر)، چوہدری اسلم پنجوتھہ (ایڈیشنل سیشن جج) اور حاجی ممتاز پنجوتھہ کے بڑے بھائی جبکہ رمیض پنجوتھہ اور چوہدری نبیل پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے والد حاجی محمد اشرف پنجوتھہ انتقال کر گئے ۔

مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں چک مبارک میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں