نہر میں نہانے پر 5 افراد گرفتار مقدمات درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی پولیس نے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہر میں نہانے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مدثر عباس ولد امان اللہ (سکنہ نواں لاہور، تحصیل ساہیوال)، نصر عباس ولد ظفر علی، سمیع اللہ ولد پرویز (ساکنان چک نمبر 138 جنوبی سلانوالی)، محمد اجمل ولد محمد سعید (قوم کھوکھر) اور محمد افضال ولد شوکت عباس (ساکنان چک نمبر 116 شمالی، تحصیل سلانوالی) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف دفعہ 186 اور 188 کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔