چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں، منصور اعظم سندھو

چھوٹے صوبوں کے قیام  سے عوامی مسائل جلد حل ہو  سکتے ہیں، منصور اعظم سندھو

بھلوال (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی منصور اعظم سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں نئے اور چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے صوبوں کے مقابلے میں چھوٹے انتظامی یونٹس عوامی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور مسائل کے حل میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے اور انتظامی امور کے پھیلاؤ کے باعث بڑے صوبوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔منصور اعظم سندھو نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام سیاسی نہیں بلکہ عوامی فلاح، بہتر طرز حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے ، جس سے دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی یکساں ترقیاتی مواقع میسر آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں