پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا مطالبہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی، ضلعی صدر و ممبر ڈی سی سی ملک حامد نواز اعوان ایڈووکیٹ، سٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ کامران شہزاد اور تحصیل صدر سلانوالی و سابق ٹکٹ ہولڈر رائے حسن رضا بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان پیپلز پارٹی انتشار اور تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ اقبال کالونی میں پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لے کر آج تک قانون کی حکمرانی کے لیے تاریخی جدوجہد کرتی رہی ہے اور اس کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔مقررین نے کہا کہ اگر 28ویں آئینی ترمیم آتی ہے تو پیپلز پارٹی قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق اس پر اپنا مؤقف اختیار کریگی۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں