نوسرباز دوکاندار کو بے وقوف بنا کر قیمتی موبائل لے اڑا

 نوسرباز دوکاندار کو بے وقوف  بنا کر قیمتی موبائل لے اڑا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم نوسرباز دوکاندار کو بے وقوف بنا کر قیمتی موبائل لے اڑا، نواحی اشرف کالونی کے رہائشی صائم کی دوکان پر ایک نامعلوم شخص نے آ کر موبائل خریدنے کیلئے کچھ ماڈل دکھانے کو کہا۔۔

 اس دوران دوکاندار چارجر نکالنے کیلئے الماری کی طرف بڑھا تو ملزم نے ایک موبائل اٹھا کر دوڑ لگا دی، اور رفوچکر ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں