گراؤنڈ میں کھیلنے کے تنازع پر جھگڑا، تین افراد زخمی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) بہک رانجھا میں گراؤنڈ میں کھیلنے کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
محمد بلال، بابر اور خاور دیگر افراد کے ہمراہ قبرستان کے قریب والی بال کھیل رہے تھے کہ اسی دوران نعیم اور اس کے ساتھی وہاں پہنچ گئے ۔ ملزمان نے مبینہ طور پر آتے ہی کہا کہ وہ کھیلیں گے ، جس پر دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق جھگڑا بڑھنے پر نعیم اور اس کے ساتھیوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے بلال، بابر اور خاور کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔