سابقہ بیوی کے بھائی سے دوستی رکھنے پر نوجوان کو گولیاں مار دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابقہ بیوی کے بھائی سے دوستی رکھنے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا،بتایا جاتاہے کہ نذر حیات والا میں حسنین نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔۔۔
جبکہ اس کے محلے دار اور دوست فیضان نے سابقہ بیوی کے بھائی عون عبا س سے دوستی نہیں چھوڑی اور اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنا جاری رکھا جس رنجش پر حسنین نے اپنے ساتھی عدنان سے مل کر فیضان کو تشدد کیا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔