پیپلز پارٹی کا ہدف صرف حصول اقتدار نہیں ،ملک محمد علی ساول
خوشاب(نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ۔۔۔
پیپلز پارٹی کا ہدف صرف حصول اقتدار نہیں ، ملک و قوم کی بے لوث خدمت ہے انشاء اﷲ بلدیاتی معرکہ آرائی میں ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ا نہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں اس نظریاتی جماعت کو یونین کونسل کی سطح پر منظم اور فعال بنا دیا گیا ہے اور گلی محلے کی سطح پر عوامی مقبولیت کے بام عروج تک پہنچنے والی اس جماعت کو شکست دینا آسان نہیں رہا ۔ ضلع خوشاب کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں وہ ہر صورت میں پوری ہوں گی، ہم اپنے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کے وارث اور ان کے افکار و نظریات کے امین بن کر علاقہ اور عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔