بلوچستان، پختونخوا اور جی بی کے طلباء کے اعزاز میں عید ڈنر

 بلوچستان، پختونخوا اور جی بی کے طلباء کے اعزاز میں عید ڈنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس اور غیور شہریوں کی جانب سے بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے حصولِ علم کے لیے اپنے گھروں اور آبائی صوبوں سے دور سرگودھا میں مقیم بلوچستان، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان کے طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار عید ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد پردیس میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اپنوں جیسی محبت اور عید کی خوشیوں کا احساس دلانا تھا،تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس پی عمران عباس چدھڑ تھے۔، جنہوں نے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلباء کا خود استقبال کیا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا سرگودھا آپ کا اپنا گھر ہے ، آپ خود کو اپنے پیاروں سے دور ضرور سمجھیں لیکن اکیلا ہرگز نہ سمجھیں، سرگودھا پولیس اور یہاں کا ہر شہری آپ کا محافظ اور بھائی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اس محفل میں مجھے پورا پاکستان ایک چھت کے نیچے نظر آ رہا ہے ۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمان طلباء کے لیے روایتی اور پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں