نہروں کا رخ کرنیوالے مزید 11افرادحوالاتوں میں بند

نہروں کا رخ کرنیوالے مزید 11افرادحوالاتوں میں بند

پولیس کی بھیرہ بھلوال چوک،گھلا پور،سلانوالی سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہروں کا رخ کرنیوالے مزید 11افراد پکڑ کر حوالاتوں میں بند کر دیئے گئے ، پولیس کے مطابق حکومت نے دفعہ 144کے تحت سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں نہروں، راجباہوں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،اور پولیس نے بھیرہ بھلوال چوک،گھلا پور،سلانوالی سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران ذیشان،انصر عباس،محمد قاسم،محمد ریاض،احمد خان،محمد وارث،رفاقت علی،محمد حنیف وغیرہ 11افراد کوپکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں