ہائیڈرو لیبر یونین فیسکو ڈویژن بھکر کا نجکاری کیخلاف مظاہرہ
احتجاج میں ملازمین نے اپنے تحفظات اور عوامی مفاد سے متعلق اہم نکات پیش
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہائیڈرو لیبر یونین فیسکو ڈویژن بھکر کے زیر قیادت تمام سٹاف فیسکو ڈویژن بھکر نے پُرامن احتجاجی مظاہرہ ایکسئن آفس میں کیا جس کا مقصد بجلی کے منافع بخش اداروں کی نجکاری کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔اس احتجاج میں ملازمین نے اپنے تحفظات اور عوامی مفاد سے متعلق اہم نکات پیش کیے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے محض کاروباری ادارے نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ایک اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ اگر منافع بخش اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جاتا ہے تو اس کے اثرات نہ صرف ادارے کے ملازمین بلکہ عام عوام پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔نجکاری کے نتیجے میں ملازمین کو ملازمتوں کے عدم تحفظ،تنخواہوں اور مراعات میں ممکنہ کمی، جبری تبادلوں اور مستقبل میں بے روزگاری جیسے خدشات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔