بانس کے کھیت میں باقیات جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،20 لاکھ کا نقصان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر89 اور 94 چک جنوبی (نہر کے قریب) بانس کے کھیت میں باقیات جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی جوآناً فاناً 4 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 کی 3 فائر گاڑیوں اور 1 ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کامیابی سے مکمل قابو پا لیا،آگ لگنے سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے بانس کے درخت جل گئے جبکہ اس کارروائی کے نتیجے میں 20 لاکھ روپے کی مالیت کے قریب بانس کو جلنے سے محفوظ کر لیا گیا۔