واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کانجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کانجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نجکاری پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی ،دھرنا دیا اور احتجاجی ریلی نکالی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام سرکل آفس میں زونل چیئر مین سرکل راؤ محمد کاشف کی قیادت میں مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، جس میں فیسکو واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی نجکاری پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے دھرنا دیا اور احتجاجی ریلی نکالی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئر مین سرکل راؤ کاشف ، شیخ یاسر عدیل زونل سیکرٹری سرگودھا سرکل، سیف ڈوگر چیئر مین کوٹفرید سب ڈویژن، راحیل راجپوت سیفی سابقہ وائس چیئر مین سیال موڑ سب ڈویژن سمیت دیگر مقررین کا احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، قومی اثاثوں کو اونے پونے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں افراد اور ان کے خاندان متاثر ہونگے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی قائد خورشید احمد خان کی سرپرستی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی ڈسکوز کی نجکاری روکنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں