غیر قانونی زرعی ادویات برآمد استغاثہ تھانہ ہرنولی جمع کروادیاگیا

غیر قانونی زرعی ادویات برآمد استغاثہ تھانہ ہرنولی جمع کروادیاگیا

کندیاں (نمائندہ دنیا )محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز میانوالی کا ہرنولی کے علاقہ بالا شریف میں بغیر لائسنس ہولڈر ڈیلر پر چھاپہ غیر قانونی زرعی ادویات برآمد استغاثہ تھانہ ہرنولی جمع کروادیاگیا ایف آئی آر درج۔

تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹر زراعت محکمہ پیشگی اطلاع آفات کنٹرول آف کوالٹی آف پیسٹی سائیڈ پپلاں کے ڈائریکٹر محمدصفدرڈپٹی ڈائریکٹر محمد وقاص الحسن اسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سہیل پی اے علی احمداور محمد عدنان نے ہرنولی کے علاقہ بالاشریف میں بغیرلائسنس ہولڈر ڈیلر پرچھاپہ مارکرغیر قانونی زرعی ادویات برآمد کرلیں جس پر ان ڈیلرز کے خلاف تھانہ ہرنولی میں استغاثہ جمع کروادیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں