امت کے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو اُجاگر کرنیکی ضرورت میاں بلال طارق

امت کے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو  اُجاگر کرنیکی ضرورت میاں بلال طارق

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسلام اور عالم اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور وطن دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ضروری ہے کہ پوری قوم یک جان و یک قالب ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہو جائے ۔

 میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے امت کے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی طرح آج بھی پوری قوم افواج پاکستان اور اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔انشاء اﷲ دہشت گردی کے عفریت سے نبر د آزانا ہونے کیلئے سیکورٹی فورسز اور اداروں کا ساتھ ددے گی انہیں نے کہا کہ سماج دشمن عناصرو دہشت گردنہ حملوں کے ذریعے پاکستانی عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتاہے ، ہمیں من حیث القوم ان کی مذموم سازشوں کو اپنی اجتماعی قوت سے روکنا ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں