ریسکیوٹیم نے بروقت ایکشن لے کر ڈوبتے شخص کو بچا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریسکیوٹیم نے بروقت ایکشن لے کر ڈوبتے شخص کو بچا لیا،96 چک شمالی کا رہائشی 65 سالہ شخص نذیر احمد ولد عنایت محمد جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا نے نہانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوبنے کے قریب ہی تھا۔
کہ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نہر سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ بعد ازاں، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور لواحقین کے حوالے کر دیا۔