20پرائیویٹ سکولوں کی عمارتیں مخدوش مالکان 8 جون کو طلب
20پرائیویٹ سکولوں کی عمارتیں مخدوش مالکان 8 جون کو طلب تلہ گنگ روڈ ، پائی خیل ، پکی شاہ مردان ، داود خیل اور نواح کے سکول شامل
میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع میانوالی نے یہاں کے 20 پرائیویٹ سکولوں کی عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر ان عمارتوں کے مالکان کو 8 جون کو طلب کر لیا ہے ان مخدوش عمارتوں میں طلبہ وطالبات اساتذہ کی زندگی کو خطرات ہیں اور اس حکمنامے میں سنر کیمپس امتحانات کلاسز وغیرہ کا کام فوری روکنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ان علاقوں میں تلہ گنگ روڈ ، پائی خیل ، پکی شاہ مردان ، داود خیل اور نواح کے سکول شامل ہیں اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم میانوالی کے اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے طلبہ طالبات کی زندگیاں محفوظ ہوں گی۔