مہنگے داموں پٹرول و ڈیزل فروخت پر 6افراد گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس کی ٹیم اور پولیس نے اولڈ سول لائن،گودام ایریا،99جنوبی، 142شمالی،88شمالی سمیت ضلع کے دیگر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مہنگے داموں پٹرول و ڈیزل فروخت کرتے ہوئے۔۔
عمران،واجد علی،طاہر، عمر حیات،احمد شیر،عنصر کوحراست میں لے کر پابند سلاسل کر دیا اور غیر قانونی ذخیرہ شدہ سینکڑوں لیٹر پیٹرول و ڈیزل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔