سرکاری اراضی و املاک کی پرائیویٹائزیشن کی رپورٹ طلب

سرکاری اراضی و املاک کی پرائیویٹائزیشن کی رپورٹ طلب

سرکاری اراضی و املاک کی پرائیویٹائزیشن کی رپورٹ طلب ریونیو وصولی کے اہداف کی عدم تکمیل کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2025-26کے تحت چاروں اضلاع میں سرکاری اراضی و املاک کی پرائیویٹائزیشن کی رپورٹ طلب کر لی اورکہا گیاہے کہ سرگودھا ڈویژن میں سرکاری اراضی کی لیز اور دیگر پرائیویٹ کاموں کیلئے استعمال کے عوض حاصل ہونے والی آمدن اور اس مد میں اخراجات کے بعد سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی رقوم کی رپورٹ جلد از جلد فراہم کی جائے ،ذرائع کے مطابق پرائیوٹیزیشن کے عمل میں تاخیری حربوں کے استعمال سے ریونیو وصولی کے اہداف کی عدم تکمیل اور مبینہ بد عنوانیوں کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں